متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں نجی شعبے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر چھ روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزرات نے یوم عرفات اور عید الااضحیٰ کے موقع پر نجی شعبے کے لیے ستائیس جون سے تیس جون تک سرکاری چھٹیوں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے ۔
جس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے پاس اسلامی تہوار کو منانے کے لیے منگل ستائیس جون سے دو جولائی تک چھ دن کی چھٹیاں ہوں گی کیونکہ اس میں ویک اینڈ پر بھی آرہا ہے ۔












