جنوبی کوریا کا ایک وفد بدھ کے روز حریف ہمسایہ ریاست شمالی کوریا کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ وفد کمیونسٹ کوریا میں اس منقسم جزیرہ نما کی دونوں ریاستوں کے مابین زمینی اور ریلوے رابطوں کی بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں حصہ لے گا۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین جزیرہ نما کوریا کو غیر ایٹمی خطہ بنانے سے متعلق مذاکرات جمود کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود دونوں ریاستیں اس منصوبے پر عمل درآمد کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے قریب سو رکنی وفد کو لے کر ایک ریل گاڑی آج سیول سے شمالی کوریا کے سرحدی شہر کائے سونگ کے لیے روانہ ہو گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY