ہيومن رائٹس واچ نے 2016میں دعویٰ کيا تھا کہ ترک افواج کی جانب سے کُرد تنصيبات پر گزشتہ ماہ کيے جانے والے ايک حملے ميں چوبيس شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک شدگان ميں چھ بچے بھی شامل تھے۔
انسانی حقوق کے ليے سرگرم اس تنظيم نے جمعرات پندرہ ستمبر کو جاری کردہ اپنے بيان ميں خبردار کيا ہے کہ ترکی ميں اس مسلح تنازعے کا خميازہ شہری بھگت رہے ہيں۔ يہ حملہ ترک افواج کی جانب سے شمالی شام ميں اسلامک اسٹيٹ اور کُردوں کی اکثريت والی سيريئن ڈيموکريٹک فورسز کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے چار روز بعد کيا گيا تھا۔
تاحال انقرہ حکومت نے ہيومن رائٹس واچ کی رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا ہے تاہم گزشتہ ماہ اس بارے ميں جاری کردہ اپنے بيان ميں کہا تھا کہ صرف ’دہشت گرد‘ مارے گئے ہيں۔













