وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سخت احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عید قربانی کا نام ہے، اپنے قربانی سے آپ نجات دہندہ بن سکتے ہیں اس کے لیے ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔
غیر ضروری طور پر مویشی منڈی جانے سے اور دوست احباب کے ساتھ دعوتوں سے گریز کریں اور سب کے لیے ایک محفظ عید یقینی بنائیں۔












