ہزار مہینوں سے بہتر رات ’شبِ قدر‘ کی تلاش میں ستائیسویں شب کو ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گھروں اور مساجد میں ذکر و اذکار، تلاوت قرآن پاک اور نوافل پڑھے گئے۔
ملک بھر میں شہریوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات اور دعائیں کیں جبکہ مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شبینہ کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا۔
لاہور کی مساجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا، مساجد میں خصوصی عبادات کے ساتھ ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔












