پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کرکے اوران کی خیریت بھی دریافت کی ۔
آصف علی زرداری ادارہ برائے امراض قلب پہنچے اور ڈاکٹر عاصم حسین سےان خیریت دریافت کی ،ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے پارٹی معاملات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی ۔ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں منتقل کیا گیا تھا۔
ادارہ امراض قلب کے بعد آصف علی زرداری ڈیفنس بدر کمرشل میں تکے کباب کے ریسٹورنٹ پر پہنچے ،وہاں موجود لوگ آصف علی زرداری کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، آصف علی زرداری کی ریسٹورنٹ میں موجودگی کے دوران سردارعثمان عالمانی اور جام مدد علی بھی وہاں موجود تھے ، آصف علی زرداری نے ریسٹورنٹ پر تکہ اور کباب بھی کھائے












