چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے کرکٹ سے جڑے مستحق افراد کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشکل معاشی صورتحال کا شکار 161 فرسٹ کلاس کرکٹرز، گراؤنڈز مین، اسکوررز کو امدادی چیک ارسال کئے جاچکے ہیں۔
وسیم خان نے بتایا کہ پی سی بی نے ویلفیئر فنڈ کے ذریعے 93 گراؤنڈزمین، 31 اسکوررز اور 16 فرسٹ کلاس کرکٹرزکی مال مدد کی
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ 20 امپائرز اور ایک ریفری کو بھی امدادی چیکس بھجوائے گئے۔












