حال ہی میں دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ بطور بیٹنگ کوچ جانے والے یونس خان کا مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ منسلک رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جائے گا۔

سابق کپتان یونس خان کہاں اور کس رول میں خدمات انجام دیں گے اس کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان یونس خان جلد پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات گزشتہ ہفتے شیڈول تھی تاہم وسیم خان کی لاہور میں عدم موجودگی اور مصروفیات کے باعث یہ ملاقات نہ ہوسکی۔

SHARE

LEAVE A REPLY