مظفرآباد کے شہر اور مضافات میں ایک ہفتہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔
مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تمام کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتے کے لیے مکمل بند رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ شہر کو مکمل سیل کرکے رینڈم ٹیسٹ کے لیے جائیں گے، مظفرآباد کے تمام اسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔












