٭6جنور ی 1944ءمعروف فلمی شاعر مسرور انور کی تاریخ پیدائش

0
2786

٭6جنوری 2008ء کو سائیں اختر لہوری لاہور میں وفات پا گئے
06.01.2016, 07:20am , بدھ (GMT+1)
وقار زیدی ۔ کراچی

سائیں اختر لہوری کی وفات

٭6جنوری 2008ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر سائیں اختر لہوری لاہور میں وفات پا گئے اور برکت ٹائون، شاہدرہ لاہور کے قبرستان میں آسودئہ خاک ہوئے۔ سائیں اختر لہوری، استاد دامن کے شاگرد تھے اور انہی کی طرح عوامی شعرأ میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی نظم ’’اللہ میاں تھلے آ‘‘ ان کی شناخت تھی اور اسی نام سے ان کا مجموعہ کلام بھی اشاعت پذیر ہوا تھا۔ سائیں اختر لہوری کا ایک اور مجموعہ ’’میرے لاہور دے ویکھ نظارے‘‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔
——————————
روشن خان کی وفات

٭ 6جنوری2006ء کو سکواش کے کھلاڑی روشن خان کراچی میں وفات پا گئے اور فوجی قبرستان میں آسودئہ خاک ہوئے۔ روشن خان 1927ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1954ء اور 1955ء میں وہ برٹش اوپن کے سیمی فائنل تک اور 1956ء میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگر وہاں اپنے ہم وطن ہاشم خان کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ 1957ء میں ہاشم خان اور روشن خان برٹش اوپن کے فائنل میں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوئے مگر اس مرتبہ کامیابی روشن خان کا مقدر بنی۔ تاہم روشن خان یہ اعزاز اپنے پاس ایک ہی سال برقرار رکھ سکے۔ 1980ء کی دہائی میں دنیائے سکواش پر حکمرانی کرنے والے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان، روشن خان کے فرزند ہیں۔
——————————

مسرور انور کی پیدائش

٭6جنور ی 1944ء پاکستان کے معروف فلمی شاعر مسرور انور کی تاریخ پیدائش ہے۔ مسرور انور کا اصل نام انور علی اور وہ شملہ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ میٹرک کے بعد انہوں نے پی آئی اے میں ملازمت اختیار کر لی مگر پھر شاعری کا شوق انہیں ریڈیو پاکستان لے آیا جہاں انہوں نے بطور سٹاف آرٹسٹ خدمات انجام دینا شروع کیں۔ ریڈیو پاکستان پر اداکار ابراہیم نفیس کے توسط سے ان کی ملاقات فلم ساز اور ہدایت کار اقبال شہزاد سے ہوئی جنہوں نے انہیں فلم ’’بنجارن‘‘ کے نغمے لکھنے کی پیشکش کی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد مسرور انور نے فلم شرارت اور بدنام کے گیت لکھے اور پھر وحید مراد، پرویز ملک اور سہیل رعنا کی ٹیم کا حصہ بن گئے جن کے ساتھ انہیں ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان اور دوراہا کے نغمات لکھنے کا موقع ملا۔ بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے نثار بزمی کی موسیقی میں بے شمار فلموں کے لیے لازوال گیت تخلیق کئے

وقار زیدی ۔ کراچی

SHARE

LEAVE A REPLY