امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل میں قید دو بھائیوں کو 20 سال بعد پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے جمعرات 23 فروری کو اعلان کیا کہ گوانتانامو بے کیوبا کے حراستی مرکز میں بیس سال تک قید رہنے کے بعد دو پاکستانی بھائیوں محمد احمد غلام ربانی اور عبدل رحیم غلام ربانی کو پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام نے دونوں بھائیوں پر نو گیارہ حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے لیے کام کرنے اور پاکستان میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔

بعد میں سامنے آنے والی جائزہ رپوٹوں سے معلوم ہوا کہ وہ القاعدہ کے آپریشنل منصوبوں کے بارے لا علم تھے۔

پینٹاگون کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق 18 جنوری 2023 کو، امریکی وزیر دفا ع لائیڈ آسٹن نے کانگریس کو عبدل ربانی اور محمد ربانی کو حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کے اپنے ارادے سے مطلع کیا، اور پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے، اور منتقلی کے لیے تقاضے پورے کر لیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY