اسرائیل کی غزہ یونیورسٹی پر بمباری؛ امریکا نے وضاحت طلب کرلی

0
1264

اسرائیل نے غزہ میں مبینہ طور پر ایک یونیورسٹی کو نشانہ بنایا اور بمباری سے ایک کیمپس مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بمباری سے یونیورسٹی کی تباہ ہونے والی عمارت کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی دیواریں گر گئیں اور چھتوں پر بڑے بڑے سوراخ ہوگئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کی یونی ورسٹی کی عمارت خالی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کیمپس میں درس و تدریس کا عمل جنگ کے آغاز کے بعد سے معطل تھا۔ کسی جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ادھر اسرائیلی فوج کی گیواتی بریگیڈ نے حملوں میں ٹینک فائر اور فضائی مدد کا استعمال کرتے ہوئے حماس کے درجنوں جانبازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ العمل اسپتال کے قریب توپ اور میزائل کی بارش کی گئی۔ غزہ کی وزارت صحت نے ان حملوں میں 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ ملر نے ناکافی معلومات کی بنا پر اس ویڈیو پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے اس ویڈیو کی وضاحت مانگی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY