جنوبی افغانستان میں تین ہزار امریکی فوجی تعینات ہوں گے

0
341

امریکا افغانستان کے شورش زدہ صوبے ہلمند میں تین ہزار میرینز تعینات کر رہا ہے۔ جمعے کی شب امریکی فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کو نیٹو کی مشاورت اور معاونت مشن کے تحت ہلمند میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فوجی عسکریت پسندوں کے ساتھ برسرپیکار افغان فورسز کو تربیت فراہم کریں گے۔

جنوبی افغان صوبہ ہلمند طالبان کی کارروائیوں کا بڑا مرکز ہے، جب کہ اس کے کئی علاقوں میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جب کہ متعدد علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY