عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے دو سال دراصل تباہی کے دو سال ثابت ہوئے، پشاور سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو سالہ دور میں ملکی معیشت بدترین رہی۔

انھوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے، دو سال کے دوران جمہوریت کے خلاف سازشوں میں تیزی آئی، اٹھارہویں آئینی ترمیم پر حملے ہوئے، 50 لاکھ گھروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے سوال کیا کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ لاکھوں لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران نیازی کے دورحکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ دو سال میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو 40 روپے بڑھ گئی۔ شوگر کمیشن، آٹا چوری، ماسک چوری، دوائیاں چوری، کیا کیا چوری نہیں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY