قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی کے اجلاس میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر تفصیلی بحث کی گئی، کمیٹی نے سیکریٹری مواصلات، آئی جی موٹروے پولیس اور سی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کمیٹی کے اجلاس میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ زیر بحث آیا۔
چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ انتہائی شرم ناک ہے، جبکہ واقعے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ریمارکس پر شدید ردعمل آیا ہے۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ موٹروے مارچ میں فنکشنل ہوچکی، اب تک موٹروے پولیس تعینات کیوں نہ ہوئی؟












