کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاہ بادل چھا گئے اور بارش کا بھی آغاز ہوگیا۔

سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ ملیرمیمن گوٹھ، گلشن حدید اور گلشن معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

سرجانی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر کالے بادل اورگرد آلود تیزہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے، بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY