برطانیہ میں عوام نے کورونا وائرس کے سبب لگائے گئے لاک ڈاؤن کے خلاف لندن میں احتجاج کیا جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
وسط لندن میں عوام نے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا اور اس دوران وہ پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور عوام نے پولیس پر بوتلیں پھینکیں اور پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
پولیس نے ٹریفلگر اسکوائر اور ہائیڈ پارک میں ہونے والے احتجاج میں تشدد میں ملوث 16 افراد کو مختلف الزامات میں گرفتار کر لیا ہے اور عوام کو وہاں سے منتشر کردیا گیا ہے۔
………………
عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کی ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہو جاتی۔ اس وقت تک وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ تک ہو نے کا اندیشہ ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے ہنگامی امداد کے پروگرام کے سربراہ مائیک ریان کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا نہ صرف اس حد تک تصور کیا جا سکتا ہے، بلکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسا ہونے کا اندیشہ ہے۔
عالمی وبا سے اب تک لگ بھگ 10 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مائیک ریان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے نوجوانوں کو موردِ الزام نہ ٹھیرایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ چار دیواری کے اندر ہونے والی تقاریب کے سبب ہو رہا ہے













