قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کی جگہ نیا چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کا از سر نو جائزہ لے گا، موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY