ریڈیو پاکستان نے بیک جنبش قلم سینکڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے

0
1450

Published on: 21 Oct 2020

غربت اور بے روزگاری کے عہد میں ریڈیو پاکستان کے ٹھنڈے کمروں اور لمبی گاڑیوں میں بیٹھنے والے افسران نے بیک جنبش قلم سینکڑوں کارکنوں کو بے روزگار کر کے لاتعداد خاندانوں کو تنگدستی اور مزید غربت کے منہہ میں دھکیل دیا ہے جس سے ملک بھر کے نشریاتی مراکز میں بے چینی اور خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے

ریڈیو پاکستان کے صدر دفتر اسلام آباد سے ڈائریکٹر ایڈمن ایس ایم رضا عباس کے دستخطوں سے جاری ہونے والے خط میں کارکنوں پر بے روزگاری کا بم پھینکا گیا ہے جس سے یہ لوگ تو غربت کے جال میں پھنسے ہی گئے خود ریڈیو کی بچی کھچی نشریاتی ساکھ بھی برباد ہو کر رہ جائے گی

معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں کو چار چار ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی ہو ئی تھی

تفصیلات کے مطابق یڈیو پاکستان نے ملک بھر سے کنٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کردیا جس میں پروگرام، ایڈمن انجنئیرنگ، اکاؤنٹس سیکشن کے ملازمین شامل ہیں

واضح رہے کہ یہ 749 ملازمین 15 سے 18 سال کے عرصے سے ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہیں کچھ عرصے سے ان ملازمین کو تنخواہ بھی دو تین ماہ تاخیر سے ادا کی جا رہی تھی اس مرتبہ تو چار ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی اور اچانک ہی ان کا معاشی قتل کرتے ہوئے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے تاہم ان ملازمین اس فہرست میں شامل نہیں جنھوں نے اپنی نوکری مستقل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے

لاہورریڈیو سے بھی تمام سیکشنز سے ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کیا گیا ہے

حیرت کی بات یہ ہےکہ کم تنخواہ پانے والے ان لوگوں کو فارغ کر کے لاکھوں کے معاہدوں والے لوگ مسلسل کام کر رہے ہیں

یہ اقدام ایسے وزیر اطلاعات کے زمانے میں اٹھایا گیا ہے جنکے والد احمد فراز خود بھی ریڈیو کے ملازم تھے

فیس بک پر ایک پوسٹ اس مضمون کے ساتھ لگی ہے

ایک کروڑ بےروزگاروں کی گنتی پوری کرنے کی جانب کپتان کی پیش قدمی جاری
فقط ریڈیو پاکستان سے 700 سے زائد افراد یک جنبش قلم نوکری سے فارغ کر دئے گئے..
اخے جب آئے گا کپتان کرے گا
سب کا برا حال
لٹ پھٹ جائے گا پاکستان..
SHARE

LEAVE A REPLY