وزیراعظم صاحب،ہمیں این آر او نہیں، آپکا استعفیٰ چاہیے، قمر زمان کائرہ

0
562

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب، ہمیں این آر او نہیں آپ کا استعفیٰ چاہیے۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان این آر او سے متعلق میں کہا ہے کہ مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھا، ہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا، آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو، لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران کان ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکے، اب ان کا صرف دھمکیوں پر گزارا ہے، عوام نکل آئے ہیں جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں اب ان کو بچا نہیں سکتیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY