کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سےایشیا کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔ میرا کام اپنا بیسٹ پرفارمنس دینا ہے،کپتانی کا فیصلہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے کہا کہ مکی آرتھر پہلے سری لنکا کے بھی کوچ تھے ان سے اس کے بارے میں پوچھیں گے۔ ہم نے سوچا ہوا ہے کہ کن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ پی سی بی میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس کا ہم نہیں سوچتے،پی سی بی میں تبدیلیا ہوتی رہتی ہیں،سلیکشن میں نٸے لوگوں کے آنے سے زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ ابھی تو ذکا اشرف چیٸرمین مینجمنٹ کمیٹی بنے ہیں ابھی جاکر ان سے ملیں گے۔












