اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پرکرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، ان کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY