سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ نئی حلقہ بندیوں کا ڈرافٹ بن چکا ہے اور الیکشن 90 دن کے اندر بھی ہو سکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ غالب قیاس آئین پاکستان پر رکھنا چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ اسمبلی ٹوٹ جائے تو نیا الیکشن 90 دن میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک جیسے لوگ بھی 2018 الیکشن کی چوری نہیں روک سکے، ہمیں ایسے نیوٹرل اور معتبر آدمی کی تلاش ہے جو معاشی بحالی میں تعطل نہ آنے دے












