مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے فیصلے کا اختیار اب پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

سابق صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کر کے پیچھے ہٹ گئی اور اب شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں،

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات ناکام رہی ہے۔ہمارے دیئے گئے 4 ناموں میں سے کسی پر اتفاق رائے ہوا تو ملاقات ہوسکتی ہے اور شاید نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY