سابق وزیراعظم دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے تیارہوگئے، نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھانگلا گلی سے اسلام آباد پہنچ گئے، بھارہ کہو میں ن لیگی کارکنوں نےبھرپور استقبال کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام کریں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
نوا ز شریف کے استقبال کے لیے بھارہ کہو میں ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جس نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے ۔
علاوہ ازیں پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورت اجلاس ہوگا جس میں کابینہ ارکان اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہو ں گے۔
نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔












