یونس خان ایک بار پھر پی سی بی سے ناراض

0
885

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے ناراض ہوگئے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے 10ہزار رنز بنانےو الے واحد کرکٹر چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ

تقریب میں صحیح طریقے سے نہ بلائے جانے پر ناراض ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان نے تمغائے حسن کارکردگی کے ساتھ ملنے والے 10لاکھ روپے خیراتی ادارے کو دینے کا اعلان کیا اورساتھ ہی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ملنے والی تنخواہ بھی لینے سے انکار کردیا ۔

ان کا کہناتھاکہ پوری زندگی نہ غلط کام کیا اور نہ ہی غلط بات برداشت کروں گا،انہوں نے شکوہ کیا کہ بورڈ نے تقریب کی دعوت درست طریقے سے نہیں دی ۔

ماضی میں بہت سے ایشوز پر بورڈ سے ناراض ہوئے ، کبھی کپتانی چھوڑی تو کبھی ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے،ایک بار تو یہ بھی کہہ گئے کہ خود کو گولی مار لی جائے

SHARE

LEAVE A REPLY