اقوام متحدہ کے ایک خصوصی پینل نے خلیجی ریاست بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کو رہا کرے۔ پینل نے یہ بھی کہا کہ نبیل رجب کو اُن کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر حکومتی جبر کا سامنا ہے۔ نبیل رجب کو پانچ سال کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ بحرین میں وہ اُس حکومتی کریک ڈاؤن کا شکار بنے ہیں جو شیعہ اکثریتی آبادی کے خلاف جاری رکھا گیا۔ رجب کی گرفتاری اور عدالتی کارروائی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بحرینی حکومت پر تنقید کی ہے۔ بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کا اڈہ اور برطانوی بحری مرکز قائم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY