بالی میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظارے

0
918

انڈونیشیا کے دلکش جزیرے بالی میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے شہر یو ں کی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

اس سالانہ لائٹ فیسٹول میں شہر کے مرکز اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جن کے علاوہ رنگ برنگی لائٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے تھے۔لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہرایک کی توجہ کا مر کز بن گئے وہیں مسحور کن دھنوں پر روشنی کے ساتھ رقص کرتے فوارے بھی عوام کی تفریح کیلئے موجود تھے۔

یہ رنگا رنگ فیسٹیو ل جنوری تک جاری رہے گا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سینکڑوں سیاحوں نے بھی شرکت کرکے رنگوں کے حسین نظاروں کا لطف اٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY