نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈکرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔
2011 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 93 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2 ہزار 575 رنز اسکور کیے ،جن میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں۔












