برطانوی حکومت نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال(2020) کے دوران بھی پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ جاری رہی۔

نیشنل رسک اسیسمنٹ آف منی لانڈرنگ اینڈ ٹیرورسٹ فائنانسنگ 2020 کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی بدعنوان عناصر کے لئے برطانوی پراپرٹی مارکیٹ بالخصوص لندن دلچسپی کا مرکز رہا جو کرپٹ پریکٹسز کا گڑھ رہا۔

جن ممالک سے کرپشن کی گئی دولت بآ اسانی برطانیہ لائی جاتی ہے ان میں پاکستان، چین، ہانگ کانگ، روس اور متحدہ عرب شامل ہیں۔

عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقوں سے ملکی دولت باہر لے جانے کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY