نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دہائی کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا، جس میں کوئی پاکستانی کھلاٹی شامل نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے آئندہ ہفتے ختم ہونے والی اس دہائی کے بہترین گیارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
اپنے پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ یہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف ڈیکیڈ ہے، اور کیا ہی بہترین ٹیم ہے۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں سارے چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔
اس ٹیم میں رواں دہائی کے دوران صرف ایک ٹی ٹوئنٹی فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے چار کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
رواں صدر کی دوران دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے صرف دو کھلاڑی جبکہ انفرادی پرفارمنس پر افغانستان کے راشد خان کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کو اس ٹیم کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں ان کے ہم وطن ویرات کوہلی، روہیت شرما اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے کرس گیل، کیرون پولارڈ، آسٹریلیا سے ایرون فنچ اور گلین میکس ویل، جنوبی افریقہ سے اے بی ڈی ویلیئرز، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور افغانستان کے راشد خان شامل ہیں۔
واضح رہے دہائی کی اس بہترین ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہترین ٹیم سمجھی جانے والی پاکستان ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔












