جو بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے

0
636

امریکی کانگریس نے صدر بائیڈن کی جیت کی توثیق کر دی،ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جوبائیڈن کی جیت پر اعتراض کانگریس کے دونوں ایوانوں نے مسترد کردیا۔

امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی پنسلوانیا میں بائیڈن کی جیت پر اعتراض بھاری اکثریت سے مسترد کیا گیا ہے۔

امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی میں خاتون سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی میئر موریل باؤزر نے شہر میں پبلک ایمرجنسی نافذ کر دی۔

واشنگٹن پولیس چیف رابرٹ کانٹی کا کہنا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر کرفیو کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں۔

پولیس چیف نے کہا کہ ریپبلکن، ڈیموکریٹ کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹر سے دو پائپ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY