رواں برس کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 143 واں ایڈیشن ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔
میگا ایونٹ میں سپینش ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن چیمپئن کارلوس الکاراز مینز سنگلز ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ویمنز سنگلز میں پولش ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا نٹا لیہ سویٹیک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ۔
مینز اور ویمنز سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی کو 26 لاکھ ڈالر جبکہ ڈبلز مقابلوں کے فاتح کو 6لاکھ 88ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔












