فیس بک نے ایک بار پھر آپ کی پروفائل میں بہت بڑی تبدیلی خاموشی سے کردی ہے جو ہوسکتا ہے آپ کی نظروں سے گزر کر بھی نہ گزری ہو۔

جی ہاں فیس بک نے اپنی سائٹ پر لوگوں کے میسجز پڑھنے کا انداز بدل دیا ہے۔

اور فیس بک ڈیسک ٹاپ کے پرانے لے آﺅٹ کومیسنجر کے ویب ورژن سے بدل دیا گیا ہے۔

یہ ایسی تبدیلی ہے جو کہ فیس بک صارفین کو ڈیسک ٹاپ پر بھی اس کی موبائل ایپ جیسا تجربہ فراہم کرے گی۔

ویسے تو ہوم اسکرین پر دوستوں سے چیٹنگ بالکل پہلے کی طرح ہوگی یعنی ہر چیٹ کے لیے الگ پوپ اپ ونڈو مگر ان باکس آئیکون کو میسنجر کے لوگو سے بدل دیا گیا ہے۔

ایک بار جب آپ اس لوگو پر کلک کریں گے تو آپ براہ راست میسنجر انٹرفیس میں پہنچ جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY