قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردھم میں ہیں، جنوبی افریقا کوآسان نہیں لے سکتے وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔
بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کراچی ٹیسٹ کی طرح ہی لگ رہی ہے، جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ میں لگ نہیں رہا کہ چار فاسٹ بولرز کھیلیں، حتمی فیصلہ کل کریں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے کراؤڈ کو کافی یاد کروں گا، راولپنڈی ٹیسٹ میں کراؤڈ نے جوخوش آمدید کہا اس کی بہت خوشی تھی، راولپنڈی کراؤڈ جس جوش کے ساتھ نام لیتے ہیں اس سے اعتماد بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کو ہم نہیں دیکھ سکتے لیکن کراؤڈ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اس لیے گھرمیں ضرور سپورٹ کریں۔












