وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر قانون خیبر پختونخوا سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی وزیر قانون سلطان محمد کی 2018ء سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے بدلے پیسے لینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ سلطان محمد 2018ء میں قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس اہم معاملے پر احکامات جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس بات کی تصدیق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خبیر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کو احکامات دے دئیے۔ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY