وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔
سید مہدی شاہ عراق اور شام کی زیارت سے واپس آئے تھے اور 10 ٍمارچ کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی وائرس کی تشخیص کے بعد سے مستقل کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج انتقال کر گئے، جس کی ہسپتال ذرائع اور صوبائی وزرا نے تصدیق کردی ہے۔












