ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

0
644

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تحریکِ لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مزید 487 کارکنوں کے نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

حکومت نے کالعدم قرار دی جانے والی مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا ہے تاہم جماعت کے امیر سعد حسین رضوی اب تک حراست میں ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے رواں سال اپریل میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا تھا لیکن حالیہ عرصے میں حکومت سے ہونے والے ایک معاہدے کے تحت اس کے پرانے اسٹیٹس کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے بعد اب ٹی ایل پی کے ساتھ لفظ ‘کالعدم’ نہیں لکھا جائے گا اور یہ جماعت ملک بھر میں اپنی مذہبی و سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گی۔

ٹی ایل پی کے تمام منجمند اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں اور اب پارٹی کے ذمے داران اپنے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوا یا جمع کرا سکتے ہیں۔

حکومتی نوٹی فکیشن کو انسداد دہشت گردی کے ادارے ‘نیکٹا’ کو بھی بھیجا گیا ہے جہاں کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79 نمبر پر موجود اس جماعت کا نام نکالا جائے گا۔

ٹی ایل پی کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالے جانے پر سوشل میڈیا پر حکومت تنقید کی زد میں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک جماعت جس نے کئی پولیس اہل کاروں کو ہلاک کیا اسے صرف پرامن رہنے کے وعدے کی بنیاد پر کس طرح کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا جا سکتا ہے؟

واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لینے کے لیے جماعت کی درخواست پر غور کے بعد سفارشات تیار کر کے وزارتِ داخلہ کو ارسال کی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY