پاکستان کرکٹ ٹیم 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں 4 وکٹوں سے شکست دی اور ساتھ ہی گرین شرٹس کی فتح کی بھی سنچری مکمل ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی پاکستان ٹیم کو 100 ویں فتح پر مبارکباد کی ٹوئٹ کی۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان نے 164 میچز میں سے 100 میں فتح حاصل کی جبکہ 59 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

SHARE

LEAVE A REPLY