سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات 18 مارچ کو وہاں دوبارہ پولنگ کروانے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ‘حال ہی میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ چوروں کی نشاندہی، سزاؤں کے تعین اور انصاف پر مبنی فیصلہ عین قانون کی پاسداری ہے۔’

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جرات و بہادری کے ساتھ باکس چوروں کو سزائیں سنائیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم جلد از جلد ان سزاؤں پر عمل ہوتا دیکھے اور اس بات کا سراغ لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، سازش کہاں اور کب تیار کی گئی؟

SHARE

LEAVE A REPLY