پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع ہے، لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ ۔
پی ڈی ایم کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے، ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کا امکان ہے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔













