الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا

0
793

الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا۔

عمران خان کی پارٹی سربراہی سے متعلق معاملے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کیا جائے۔

تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کر کے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی اور پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا طریقہ کار وضع کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ آئین کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY