پاکستان میں آج سے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 70 سال سے زائد عمرکے رجسٹرڈ بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔
چند روز قبل ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز ہوا تھا۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.1 تک جا پہنچی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 58 ہلاکتیں سامنے آئیں۔













