سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، الیکٹرول اصلاحات پر اپوزیشن آئے بیٹھے اور قانون سازی کرے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرح ہمیں بھی الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جانا ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن اصلاحات کی جائے، ایسا نظام ہو جس پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھا سکے۔ یہ ذاتی ایجنڈوں کے بجائے ملک کے لیے آگے بڑھیں۔

سپیکر قوم اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کا دونوں کا الیکشن پر گلہ ہے۔ کیا اس بات کا چوکوں پر فیصلہ کریں؟ راستہ تو پارلیمنٹ ہی جاتا ہے۔ ایک طرف یہ ضمنی الیکشن میں حصہ بھی لیتے ہیں اور تنقید بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی میثاق معیشت کے بیان پر اگلے ہی دن مریم نواز نے تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی اور انتخابی اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئینی اور انتخابی اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی غرض سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانا حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

چودھری فواد حسین نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے سینیٹ کے انتخابات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اب انہیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے آنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY