پی ڈی ایم کو ایک پیج پر رکھنے کے مشن پر گامزن مولانا فضل الرحمان کی آج جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
پی ڈی ایم میں بڑھتے اختلافات کا معاملہ، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج جاتی امرا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان مریم نواز سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،عید کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ مولانا اور مریم کی ملاقات کے دوران ن لیگ کے سینیئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔












