جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی اور فخر زمان مین آف سیریز رہے
پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ۲۸ سکور سے میچ جیت لیا۔ پہلا اور تیسرا میچ پاکستان نے اور دوسرا کیچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا
میزبان ٹیم صرف 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گی
میزبان ٹیم کو پہلا نقصان 54 سکور پر اٹھانا پڑا جب مارکرم 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ جے جے سمٹس 17 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا۔
اوپنر مالان 70 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کپتان باووما 20 سکور بنا کر نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کلاسن کو بھی محمد نواز نے چلتا کیا ۔ بیٹسمین 4 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
اس وقت پروٹیز ٹیم نے 36 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا لیے ہیں، کائیل ویرائن 37 اور فیلکووایو 27 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آج تین وکٹ شاہین آفریدی نے اور تین وکٹ محمد نواز نے لیں
سنچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 82 گیندوں پر 94 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، آخر لمحات میں حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلی 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں۔












