ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں محکمہ بلدیات نے کوڑا کرکٹ جلانے والے اور تجاوزات کرنے والے237 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیے کورا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے اور تجاوزات قائم کرنے والے110 افراد گرفتار کر لیے گئے مارچ 2023 سے اب تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی کوڑا کرکٹ ،فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھاری جرمانوں اور مقدموں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری بلدیات کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کو 35لاکھ سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے ۔ڈاکٹر ارشاد احمد تجاوزات کرنے والوں کو لوکل گورنمنٹس نے ابھی تک 1کروڑ44لاکھ سے زائد جرمانہ کیاہے ۔سیکرٹری بلدیات فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لوکل گورنمنٹس 2لاکھ سے زائد پودے لگا چکی ہیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد سموگ اور گردو غبار کے تدارک کے لیے واٹر سپرنکلنگ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔سیکرٹری بلدیات صوبہ بھر میں تجاوزات کو کم کرکے ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد ریت اور مٹی کی ٹرالیوں کو بغیر ترپال کے روڈ پر لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔سکرٹری بلدیات وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کے لیے قبل از وقت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔












