وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جماعت نےکنپٹی پربندوق رکھ کے کہا فرانس کے سفیرکوواپس بھیجو۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کا طریقہ ہے اسلام آباد پر ہلاّ بولو، مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرو، مغرب میں گستاخی اس طریقے سے ختم نہیں ہوسکتی، مسلم حکمرانوں کے ساتھ جدوجہد کا ہمارا طریقہ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہم ایک اپروچ کے ذریعے یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں جائيں گے، اس کاآغاز ہم کرچکے ، شاہ محمود قریشی نے 4 مسلمان ملکوں کے سربراہوں سے بات کرلی ہے ، وہ سب ہم سے متفق ہیں ، حکومت کے پانچ سال پورے ہونے سے پہلے قوم کو خوشخبری دوں گا کہ یورپ اور امریکا میں ہمارا پیغام جاچکا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY