پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان

0
814

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو 15 دسمبر سے 15جنوری کے درمیان انتخابات کرانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرائے جائیں گے۔

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی تاریخ دی جائے اس پر بلدیاتی انتخابات کرادیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے پُرعزم ہیں ، وسائل کی فراہمی اور سکیورٹی انتظامات کے لیے وقت درکار ہے ، صوبائی حکومت مرحلہ وار انتخابات کرانا چاہتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY