پریس کلب آف پاکستان یو کے” عالمی یوم آزادی صحافت“

0
616

مانچسٹر(پریس ریلیز) پریس کلب آف پاکستان یو کے نے” عالمی یوم آزادی صحافت“ کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم صحافیوں اور صحافت کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور صحافیوں کی آزادی سلب کرنے کی تمام تر کاروائیوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں – ایک پریس ریلیز میں پریس کلب کی صدر محترمہ مقدسہ بانو ’ سیکرٹری غلام رسول شہزاد اور نائب صدر سیمسن جاوید نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فونز میں کیمروں کی بھرمار نے جہاں بہت زیادہ کیمرہ بردار صحافی پیدا کر دئیے ہیں وہیں ان غیر تربیت یافتہ اور نام نہاد صحافیوں کی وجہ سے پیشہ ور صحافیوں کےلئے بھی مسائل پیدا ہو گئے ہیں جس سے صحافت کا پیشہ بھی انحطاط پذیر ہو رہا ہے – تاہم ہم پیشہ ور صحافیوں کی” بانڈڈ لیبر“ کے خلاف کام کرتے رہیں گے – تیسری دنیا کے ممالک میں صحافیوں کو مفت میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس کے باعث صحافی اپنا پیٹ پالنے کےلئے خبروں کے پیسے لینے پر مجبور ہو گئے ہیں – جہاں یہ صورت حال پید اہو جائے وہاں صاف ستھری اور غیر جانبدار صحافت کے پنپنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں – ہم آج “عالمی آزادی صحافت کے یوم “ پر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتیں صحافیوں کے تحفظ اور ان کے روزگار کی ترسیل کے لئے قانون متعارف کروائے تاکہ صحافت کے پیشے کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے –

SHARE

LEAVE A REPLY